جماعت اسلامی نے حکومت کو تعاون کی پیشکش کردی

جماعت اسلامی نے حکومت کو تعاون کی پیشکش کردی
جماعت اسلامی نے حکومت کو تعاون کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے حکومت کے ساتھ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک میں پاکستانی ورکرز پھنسے ہوئے ہیں جو انسانی مسئلہ ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فلائٹس کے کرایوں میں غیر اعلانیہ اضافہ کیا ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستانی قرنطینہ میں ورکروں سے چار ہزار روپے یومیہ وصول کیا جاتا ہے۔
نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم وینٹی لیٹرز کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوں گے تو سیاست ہو گی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے بھی تیار ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بھی حزب اختلافات کے اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔
قومی اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے استفسار کیا کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومتی سطح پر کیا اقدامات کیے جارہے ہیں؟۔
ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے تجویز دی کہ دیگر ایئرلائنزکے جہاز لے کران کی واپسی کا بندوبست کیا جائے۔سابق وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے اجلاس میں مو¿قف اپنایا کہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگرممالک میں ہزاروں پاکستانی بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم اور پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں اس وقت ہزاروں پاکستانی قونصل خانوں کے باہربیٹھے ہیں۔