نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس،ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس کو مراعات دینے کیلئے سفارشات تیار

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس،ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس کو مراعات دینے ...
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر میں اجلاس،ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس کو مراعات دینے کیلئے سفارشات تیار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر نے ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس کو مراعات کیلئے سفارشات تیار کرلیں ،ڈاکٹرزسمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مراعاتی پیکیج کااعلان کیاجائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوا،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں کورونا ٹیسٹ کیلئے 102 ٹیسٹنگ لیبزفعال ہیں ،اجلاس میں ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف پر کی گئی کاررروائیوں سے بھی آگاہ کیاگیا،بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ بلوچستان میں ایس او پیز کی 691 خلاف ورزیاں کی گئیں ،خلاف ورزی پر 250 دکانیںاور90 گاڑیوں کو بند ،جرمانہ اورتنبیہ کی گئی ،پنجاب بھر میں ایس او پیز کی 2 ہزار865 خلاف ورزیاں سامنے آئیں،پنجاب میں 769 دکانیں،8 انڈسٹریز،776گاڑیاں بند،جرمانے اورتنبیہ کی گئی ۔

اجلاس میں قومی انسداد کورونا کی مختصر مدتی ایکشن پلان کاجائزہ لیاگیااس کے علاوہ جون جولائی کیلئے اضافی ضروریات کابھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کیلئے مراعاتی پیکیج پر تبادلہ خیال کیاگیا ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر نے ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس کو مراعات کیلئے سفارشات تیار کرلیں ،ڈاکٹرزسمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مراعاتی پیکیج کااعلان کیاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -