عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید سات نئے کیسز سامنے آگئے

عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید سات نئے کیسز سامنے آگئے
عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید سات نئے کیسز سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس تیزی کےساتھ پھیلنے لگا، عمرکوٹ میں کورونا کے مزید سات  نئے کیس پازیٹو آگئے ۔ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والوں میں سول ہسپتال عمرکوٹ کے  ایمبولینس ڈرائیور مہادیو پوری اور فیملی کے افراد میں کوروناٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ کوروناکے سات نئے کیس پازیٹوآنےوالوں میں مہادیوپوری، جتن ولدمہادیو پوری،راجی    بیٹی پربھوپوری،کلپنابیٹی مہادیوپوری، تعلقہ کنری سے ولی محمدکمبار،کیمچند ولد ڈئیسر،اورنندلال ولد ولو شامل ہے ۔عمرکوٹ ضلع میں کوروناواہرس متاثرین  کی تعداد "33" ہوگئی ہے ، محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے کورونا شک کی بنا بڑی تعدادمیں لوگوں  کےکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لے لیے۔

تفصیلات کےمطابق  عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے مزید  سات نئے  کیس کورونا کے پازیٹو آگئے ہیں   جس کےبعدمحکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ذرائع محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے صرف دو روز میں 57 سے زائد افراد کی شک کی  بنا پرکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لیے تھے ان میں سے پچاس  افراد کےکورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹوآگئی ہے جبکہ سات افراد کی کوروناٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق   کورونا کے ان سات متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے   عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے کیس تیزی کےساتھ اضافہ  ہورہاہے ۔عمرکوٹ ضلع میں گذشتہ بیس  روزکےدوران اب تک " 33" کیس کورونا کےپازیٹو آچکے ہیں  ۔

دوسری  طرف ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن اور  محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھور نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی حفاظتی تدابیر ایس اوپیزپر سختی سے عمل کریں اپنے گھروں میں محدود رہے کورونا کے اچانک اضافے سے   عمرکوٹ میں  لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے خوف کی فضا سی چھاگئی ہے لوگوں  کی اکثریت نےڈر خوف کےمارے خود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے۔