پاکستان نے آئی ایم ایف کوتنخواہوں اورپنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا،بجلی اورگیس کی قیمتیں نہ بڑھانے پر بھی اتفاق

پاکستان نے آئی ایم ایف کوتنخواہوں اورپنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا،بجلی ...
پاکستان نے آئی ایم ایف کوتنخواہوں اورپنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا،بجلی اورگیس کی قیمتیں نہ بڑھانے پر بھی اتفاق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے آئی ایم ایف کوتنخواہوں اورپنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیا،اکتوبرتک بجلی اورگیس کی قیمتیں نہ بڑھانے پربھی اتفاق کرلیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کاتیسرادور ہوا،پاکستان نے آئی ایم ایف کوتنخواہوں اورپنشن میں اضافے پرآمادہ کرلیاہے،اکتوبرتک بجلی اورگیس کی قیمتیں نہ بڑھانے پربھی اتفاق کرلیاگیا۔

آئی ایم ایف نے کہاکہ اکتوبرتک بجلی اور گیس مہنگی نہیں ہوگی،مذاکرات میں بجٹ خسارہ قابوکرنے کیلئے متبادل آمدن پربھی اتفاق کرلیاگیا، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان نان ٹیکس آمدن بڑھائےگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -