وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آ گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آ گیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیاہے جبکہ اس سے قبل ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتے کو قومی اسمبلی کے ممبر جے پرکاش کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی تھی جس کے بعد جے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، ممبر قومی اسمبلی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر شاہ محمود قریشی کا گزشتہ روز ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ آج منفی آ گیاہے اور وہ صحت مند ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور دونوں ہی رہنما اپنے گھروں میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس نے وار تیز کر دیئے ہیں اور ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 105 اموات ہوئی ہیں جس کے باعث گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 30 ہزار 453 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 317 ہو گئی ہے جب کہ 35 ہزار 18 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -