پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیئرمین شیخ محمد عارف اور صدر چودھری محمد الطاف کے انتقال پر اظہار تعزیت

پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیئرمین شیخ محمد عارف اور صدر چودھری ...
پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیئرمین شیخ محمد عارف اور صدر چودھری محمد الطاف کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستان کی دو ممتاز شخصیات گزشتہ دنوں یکے بعد دیگرے داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔ دبئی اور راس الخیمہ میں گزشتہ چار دہائیوں سے مقیم چودھری محمد الطاف اور شیخ محمد عارف اس دنائے فانی سے انتقال فرماگئے۔ دونوں شخصیات کا نام یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں بے حد عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔ بزنس مین اور سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں شخصیات کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے تھا اور دونوں ہی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے قریب ترین تھیں۔

چودھری محمد الطاف پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے تاحیات صدر رہے جبکہ شیخ محمد عارف کو پی ایم ایل این یو اے ای کا تاحیات چیئرمین رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ دونوں ہی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے امارات میں بے حد کام کیا جس کا اعتراف پی ایم ایل این کی اعلیٰ قیادت کو بھی ہے۔ چودھری محمد اطلاف اور شیخ محمد عارف کی تعزیت کے لیے امارات بھر سے لیگی کارکنان و عہدیداران راس الخیمہ اور دبئی گئے جہاں انہوں نے چودھری محمد الطاف کے صاحبزادے محمد فیصل الطاف اور شیخ محمد عارف کے صاحبزادے انس عارف سے تعزیت کی۔

تعزیت کرنے والوں میں محمد غوث قادری، خواجہ عبدالوحید ال ، ملک شہزاد یونس، راجہ ابوبکر آفندی، غلام مصطفی مغل، ثاقب محمود راجہ، راجہ ظہیر سملالوی، شہزاد بٹ، راجہ جمیل بنگیال، سہیل عامر گھمن، چودھری محمد رزاق، چودھری محمد رمضان، جان قادر، چودھری بشیر شاہد، رانا وہاب، عبید تنولی، چودھری عبدالحمید، چودھری آفتاب عرف عقاب پاکستان، شوکت علی سندیلہ، حاجی محمد یونس، خالد ملک، صغیر چودھری، محمد نعیم، شہبز غفار، حاجی محمد نواز، چودھری ظفر اقبال، رضا شاہد، سلمان خان اور عتیق احمد کے علاوہ دیگر بہت سے لوگ شامل ہیں۔

متذکرہ دونوں شخصیات کے انتقال پر مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور دیگر سینئر قائدین محمد شہباز شریف اور محمد اسحق ڈار بذریعہ ٹیلی فون مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور پارٹی کے لیے دونوں کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔ ایم این اے چودھری نور الحسن تنویر نے بھی تعزیت کے پیغامات اعلیٰ قیادت کی طرف سے لواحقین کو پہنچائے اور خود بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

چودھری نورالحسن تنویر نے کہا چودھری محمد الطاف اور شیخ محمد عارف میرے بہترین اور قریبی ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے امارات میں مسلم لیگ ن کے لیے قابل تحسین خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متذکرہ دونوں ساتھیوں کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -