بلوچستان میں ایک اور سرکاری افسر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

بلوچستان میں ایک اور سرکاری افسر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق
بلوچستان میں ایک اور سرکاری افسر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں ایک اور سرکاری افسر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ بی بی سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگیچر کے اسسٹنٹ کمشنر وکیل خان کاکڑ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بھی ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق  وکیل خان کاکڑ چند روز قبل  کورونا سے متائثر ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث اسسٹنٹ کمشنر کو علاج کے لیے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل کے روز زندگی کی بازی ہار گئے ۔

بلوچستان میں عام لوگوں کی طرح سرکاری ملازمین کی بھی ایک بڑی تعداد کورونا سے متائثر ہے جبکہ اس سے ان کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -کورونا وائرس -