15 اپریل سے 2 جون تک 5670 مسافر پشاور ایئرپورٹ پہنچ چکے ،سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے 40 میتیں پشاورلائی گئیں، اجمل وزیر

15 اپریل سے 2 جون تک 5670 مسافر پشاور ایئرپورٹ پہنچ چکے ،سعودی عرب سمیت مختلف ...
15 اپریل سے 2 جون تک 5670 مسافر پشاور ایئرپورٹ پہنچ چکے ،سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے 40 میتیں پشاورلائی گئیں، اجمل وزیر

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیرنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، ایئرپورٹ پرایس اوپیزکامکمل خیال رکھاجارہاہے،15 اپریل سے 2 جون تک 5670 مسافر پشاور ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں ،سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے 40 میتیں پشاورلائی گئی ہیں ۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کوروناکیسزمیں اضافہ تشویشناک ہے،ہسپتالوں میں بیڈزکی تعدادبڑھارہے ہیں،طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے،مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل نے کہاکہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کوکھولنے کیلئے مشاورت کی گئی ہے،ہم نے کاروباراورمعیشت کودیکھتے ہوئے نرمی کی،ایس او پیز پرعملدرآمدہرصورت کرناہوگا،ایس او پیزکے حوالے سے زیروٹالرنس ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ آٹے کی ترسیل میں مشکلات ختم ہوگئی ہیں،پنجاب سے آٹے کی ترسیل کامسئلہ بھی حل ہوگیا،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے سخت اقدامات کررہی ہے،جعلی پٹرول بحران پیداکرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،پٹرول کی مصنوعی قلت کوختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پرآرڈیننس لارہے ہیں،وزیراعلیٰ نے آٹے اورپٹرول کے مسئلے پروزیراعظم سے بات کی ہے

اجمل وزیرنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی آمدپران کاٹیسٹ کیاجارہاہے،ہر ہفتے پشاورکیلئے 48 پروازوں کاشیڈول بنایاگیاہے، ایئرپورٹ پرایس اوپیزکامکمل خیال رکھاجارہاہے،15 اپریل سے 2 جون تک 5670 مسافر پشاور ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں ،سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے 40 میتیں پشاورلائی گئی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -