کورونا، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری،ایک اور عرب ملک سےسیکڑوں پاکستانی وطن واپس روانہ

کورونا، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری،ایک اور عرب ملک سےسیکڑوں ...
کورونا، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری،ایک اور عرب ملک سےسیکڑوں پاکستانی وطن واپس روانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بیرون ملک محصور پاکستانیوں کی واپسی جاری پی آئی اے کی خصوصی پرواز عراق سے 253 پاکستانیوں کو لیکر وطن واپس روانہ ہوگئی۔

نجی ٹی وی 92  نیوز کے مطابق بغداد میں موجود  پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے بغداد ایئرپورٹ سے مسافروں کو اسلام آباد کے لیے روانہ کیا۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق  عراق سے اب تک 81قیدیوں سمیت چھ سو پینتالیس پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا جاچکا ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے دنیا بھر میں ہزاروں  پاکستانی ایسے ہیں جو مختلف ممالک میں پھنس کررہ گئے ہیں ایسے تمام پاکستانیوں کی واپسی کے لیے حکومتی ہدایات پر قومی ایئرلائن نے پاکستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کےتحت اب تک امریکا، یورپ، افریقہ ، مشرق وسطیٰ اور مشرق بعید کے کئی ممالک سے سیکڑوں پاکستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے دیار غیر میں موجود پاکستانی سفارتخانے احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -