احتیاط ہی کوروناسے نجات کاواحدراستہ ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کی تولوگوں نے سمجھاکوروناچلاگیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

احتیاط ہی کوروناسے نجات کاواحدراستہ ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کی تولوگوں نے ...
احتیاط ہی کوروناسے نجات کاواحدراستہ ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کی تولوگوں نے سمجھاکوروناچلاگیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ملک بھرمیں کوروناکیسزمیں اضافہ ہورہاہے،عوام کی جانب سے ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکیسزبڑھے،احتیاط ہی کوروناسے نجات کاواحدراستہ ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کی تولوگوں نے سمجھاکوروناچلاگیا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ ملک بھرمیں کوروناکیسزمیں اضافہ ہورہاہے،عوام کی جانب سے ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کیسزبڑھے،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرجرمانے،دکانیں بندکی گئی ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ احتیاط ہی کوروناسے نجات کاواحدراستہ ہے، کوروناوائرس کہیں نہیں گیا،ہمارے ساتھ موجودہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کی تولوگوں نے سمجھاکوروناچلاگیا،وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ پنجاب سے آج 1916 کیس سامنے آئے ہیں،پہلے ہی کہاتھاکہ کورونامتاثرین کی تعدادبڑھے گی،صوبے کے ہسپتالوں میں بیڈزاوروینٹی لیٹرزموجودہیں،لاہورمیں کوروناکیسزکی تعداد 19 ہزار 229 ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ایکٹمراانجکشن کے فوائدنظرآئے ہیں،کوروناسے متاثرہ افرادصحت یاب ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایکٹمرا انجیکشن کا کچھ مریضوں پراچھااثرہوگا، کچھ پرنہیں ہو گا،ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ایکٹمرا انجیکشن بلیک میں بیچنے کیلئے سٹاک کیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ ایکٹمرا انجیکشن لائف سیونگ نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ کوروناٹیسٹ ہورہے ہیں،بہت سارے ایسے ڈاکٹرز بھی کوروناسے متاثرہوئے جوکورونامریضوں کاعلاج نہیں کررہے تھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -