یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا بیان بھی سامنے آ گیا

یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا بیان بھی ...
یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تقرری، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا بیان بھی سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے یونس خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک بار پھر ان کے ہمراہ پاکستان کرکٹ کے رنگوں میں ڈھلنے کا منتظر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بطور کرکٹرز ہم دونوں کھلاڑیوں کے کیرئیرز ایک ساتھ ہی جاری رہے، ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم دونوں نے مل کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو کئی ٹیسٹ میچوں میں تاریخی کامیابیاں دلائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2010ءمیں جب مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تو اس دوران یونس خان نے بہت حمایت کی اور مجھے یقین ہے کہ دورہ انگلینڈ میں بھی یونس خان کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی کیونکہ دونوں کا مشترکہ مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک مرتبہ پھر کامیابیوں کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ ایک محنتی بیٹسمین کی حیثیت سے یونس خان کا ریکارڈ، بطور ایک منظم کھلاڑی ان کی ساکھ اور ایک نمایاں فیلڈر کی حیثیت سے ان کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے صلاحیتیں نکھارنے اور بہترین کرکٹرز بننے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کئی ممالک کے کھلاڑیوں کی تربیت اور مینٹورنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس لئے ان کی موجودگی ہمیں سیریز سے قبل تیاریوں میں بھی مدد کرے گی۔انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت مشکل ہوگی، اس دوران بہترین دماغ اور صلاحیتوں کے حامل معروف کرکٹرز کی سکواڈ کے ہمراہ موجودگی معاون ثابت ہوگی۔

مزید :

کھیل -