شہبازشریف کی نیب میں پیشی،37 میں سے صرف 4 سوالات کے جوابات دے سکے

شہبازشریف کی نیب میں پیشی،37 میں سے صرف 4 سوالات کے جوابات دے سکے
شہبازشریف کی نیب میں پیشی،37 میں سے صرف 4 سوالات کے جوابات دے سکے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کیس میں نیب کے 37 سوالات میں سے صرف4 کے جوابات دے سکے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور میں پیش ہوئے،جہاں نیب کی ٹیم نے شہبازشریف سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی، شہباز شریف نے دوران تفتیش کیمرہ ہٹانے کا مطالبہ کیا، نہ ہٹانے پر شہبازشریف اٹھ کر باہر چلے گئے تاہم بعد ازاں کچھ سوچ کر خود ہی واپس آ گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب ٹیم نے شہبازشریف سے کہاکہ آپ کے خلاف 7 ارب کا ریفرنس تیار ہے کوئی جواب ہیں تو دیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ شہبازشریف نے کہاکہ میں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایک روپیہ بھی تنخواہ نہیں لی،ملک و قوم کی دل و جان سے خدمت کی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب کی جانب سے شہبازشریف کے سامنے 37 سوالات رکھے گئے ،اپوزیشن لیڈر صرف 4 سوالات کے جوابات دے سکے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -