پشاورپولیس کی کارروائی،8 دہشتگردگرفتار

پشاورپولیس کی کارروائی،8 دہشتگردگرفتار
پشاورپولیس کی کارروائی،8 دہشتگردگرفتار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورپولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،دہشتگردوں کے قبضے سے4 دستی بم،کلاشنکوف اور4 پستول برآمدہوئے،اس کے علاوہ تخریب کاری میں استعمال ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں اورایک کار بھی برآمدہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے کہاہے کہ پشاورپولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے،سی سی پی او پشاور نے کہاکہ 4 دہشتگردوںں کو مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا ،گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر مزید4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،دہشتگردوں میں ایک کاتعلق افغانستان جبکہ باقیوں کا ضلع خیبر سے ہے ۔

محمد علی گنڈاپورکاکہنا ہے کہ دہشتگرد پشاور میں دہشتگردی کے منصوبوںں کی پلاننگ کررہے تھے ،دہشتگردبھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں ، دہشتگردوں سے 4 دستی بم،کلاشنکوف اور4 پستول برآمدہوئے ،اس کے علاوہ تخریب کاری میں استعمال ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں اورایک کار بھی برآمدہوئی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -