لاہور ہائیکورٹ: سزائے موت کے 2 قیدی بری

لاہور ہائیکورٹ: سزائے موت کے 2 قیدی بری
لاہور ہائیکورٹ: سزائے موت کے 2 قیدی بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے 2 قیدیوں کو بری کر دیا۔
عدالت عالیہ کے جج جسٹس سردار نعیم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے سزائے موت کے قیدی مطلوب احمد اور محمد رشید کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت مدعیان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ قصور نے میرٹ سے ہٹ کر موت کی سزا سنائی۔وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو گواہ پیش کیے ان کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی۔گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے 2 قیدیوں کو بری کر دیا۔
جسٹس سردار نعیم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری نے فیصلہ سناتے ہوئے موت کے قیدیوں مطلوب احمد اور محمد رشید کو بری کرنے کا حکم دیا۔