”ٹنڈولکر کو سنچری کے قریب آﺅٹ کرنے پر مجھے اور امپائر روڈ ٹکر کو موت کی دھمکیاں ملتی رہیں“ معروف انگلش باؤلر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

”ٹنڈولکر کو سنچری کے قریب آﺅٹ کرنے پر مجھے اور امپائر روڈ ٹکر کو موت کی ...
”ٹنڈولکر کو سنچری کے قریب آﺅٹ کرنے پر مجھے اور امپائر روڈ ٹکر کو موت کی دھمکیاں ملتی رہیں“ معروف انگلش باؤلر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باﺅلر ٹم بریسنن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو سنچری کے قریب آﺅٹ کرنے پر مجھے اور امپائر روڈ ٹکر کو موت کی دھمکیاں موصول ہوتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق سال 2011ءکے اوول ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر 91 رنز پر تھے جب بریسنن کی گیند پر ٹکر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دے کر انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری بنانے سے محروم رکھا۔بریسنن نے کہاکہ گیند ممکنہ طور پر ٹانگ پر نہیں لگی تھی مگر ٹکر نے انہیں آﺅٹ دیا، وہ یہ سنچری مکمل کرسکتے تھے مگر ہم نے سیریز جیت کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں ٹنڈولکر کے آﺅٹ ہونے کے بعد مجھے اور ٹکر کو مدتوں تک موت کی دھمکیاں موصول ہوتی رہیں جبکہ مجھے ٹوئٹر پر بھی ایسی چیزوں کا سامنا کرنا پڑا اور امپائر روڈ ٹکر کو آسٹریلیا میں گھر کے پتے پر دھمکیاں ملیں، جس پر انہوں نے پولیس کو بھی رپورٹ کردی اور اپنی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -