حسن علی کی امداد کا معاملہ موضوع بحث بن گیا مگر کیوں اور انہیں امداد کہاں سے دی جا رہی ہے؟ جان کر ہر کوئی حیرت زدہ رہ جائے

حسن علی کی امداد کا معاملہ موضوع بحث بن گیا مگر کیوں اور انہیں امداد کہاں سے ...
حسن علی کی امداد کا معاملہ موضوع بحث بن گیا مگر کیوں اور انہیں امداد کہاں سے دی جا رہی ہے؟ جان کر ہر کوئی حیرت زدہ رہ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویلفیئر فنڈ سے فاسٹ باﺅلر حسن علی کو امداد دینے کا بیان موضوع بحث بن گیا ہے جس کے بعد کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ویلفیئر فنڈ تو ضرورت مند افراد کی مدد کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ حسن علی ایک عرصے تک سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور ٹیم کے مستقل رکن رہے ہیں اور ان کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کیساتھ بھی معاہدہ ہے۔ موجودہ حالات میں فاسٹ باﺅلر کو علاج کیلئے تو پی سی بی کی جانب سے مدد کی ضرورت ہو گی لیکن مالی طور پر ایک دم اتنے کمزور نہیں ہو گئے کہ ان کی امداد کیلئے ویلفیئر فنڈ کا سہارا لینا پڑا۔ سوشل میڈیا پر چند صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا حسن علی کو چندہ دینے کا اعلان کرکے ان کی عزت نفس داﺅ پر نہیں لگائی گئی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے انجری کے شکار آل راﺅنڈر حسن علی کی کرکٹ میں واپسی تک مالی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا اور نجی ٹی وی جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ انجری کے سبب حسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے کے باعث کیا گیا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا تھا کہ حسن علی ہمارا اثاثہ اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017ءکے ہیرو ہیں اور ایسے وقت میں جب حسن علی کو ہماری ضرورت ہے اور وہ ہماری طرف دیکھ بھی رہے ہیں تو ان حالات میں ان کی مدد کرنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

کھیل -