قرنطینہ میں رہنے کے بعد شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

قرنطینہ میں رہنے کے بعد شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا
قرنطینہ میں رہنے کے بعد شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا دوسرا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
نجی ٹی وی اے وائی نیوز کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی اور سابق وزیر شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی بدستور قرنطینہ میں رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں شہریار آفریدی کا دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر شہریار آفریدی قرنطینہ سے باہر نکل سکیں گے۔
خیال رہے کہ شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کے 2 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔