ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کو مخبری، گرفتار ملزم کو کیا سزادی جائے گی؟ عدالت نے بتادیا

ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کو مخبری، گرفتار ملزم کو کیا ...
ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کو مخبری، گرفتار ملزم کو کیا سزادی جائے گی؟ عدالت نے بتادیا

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی پاسداران انقلاب کے طاقتور محکمے القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد ایران نے متعدد جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاتھا تاہم اب ایک ملزم کو سزا دینے کی بات کی گئی ہے۔

ایران سے آنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق ایرانی عدالت نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کو معلومات دینے والے ایرانی جاسوس محمود موسوی کو جلد سزائے موت دے دی جائے گی۔

ایرانی جنرل سلیمانی تین جنوری کو عراقی ایئرپورٹ کے قریب کیے گئے ایک حملے میں ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق  ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے محمود موسوی کو پھانسی دینے کی بات ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا سینٹرل انٹیلی جنس ایجنس (سی آئی اے) اور موساد کے لیے کام کرنے والے جاسوسوں میں سے ایک محمود موسوی مجید کو سزائے موت دی جائے گی۔انہوں نے کہا اس (محمود موسوی) نے ہمارے دشمن کو قاسم سلیمانی کے ٹھکانوں کے بارے میں بتایا۔

تاہم حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا محمود موسوی کا کیس ایران کی جانب سے گزشتہ موسم گرما میں کیے گئے اس اعلان سے منسلک ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو گرفتار جبکہ ساتھ ہی یہ کہا گیا تھا کہ اس میں سے کچھ کو موت کی سزا دی گئی  ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -