سب سے پہلے کورونا فری ملک بننے والا نیوزی لینڈ میدانوں کی رونقیں بحال کرنے میں بھی سبقت لے گیا، کب اور کون سے میچز کھیلے جائیں گے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

سب سے پہلے کورونا فری ملک بننے والا نیوزی لینڈ میدانوں کی رونقیں بحال کرنے ...
سب سے پہلے کورونا فری ملک بننے والا نیوزی لینڈ میدانوں کی رونقیں بحال کرنے میں بھی سبقت لے گیا، کب اور کون سے میچز کھیلے جائیں گے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کو شکست دینے والے نیوزی لینڈ کے میدانوں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں جو تماشائیوں کے ساتھ پروفیشنل سپورٹس کے مقابلے کرانے والا پہلا ملک بنے گا۔ ہفتے کو ڈونیڈن اور اگلے روز آکلینڈ میں رگبی میچ کے دوران سٹیڈیمز کھچا کھچ بھرے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کا پہلا کیس 30 اپریل کو سامنے آیا تھا جس کے بعد اس کا مقابلہ شروع ہو کیا گیا اور اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 17 دن سے کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ موجودہ صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ میں اجتماعات اور تقریبات پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے جبکہ سٹیڈیم میں میچز کے دوران تماشائیوں کی آمد کو محدود رکھنے کی بھی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی، ہفتے کو ڈونیڈن اور اتوار کو آکلینڈ میں رگبی میچز شیڈول کئے گئے ہیں جہاں سٹیڈیمز کھچا کھچ بھرے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ پہلا ملک ہے جہاں پروفیشنل سپورٹس میں تماشائیوں کی بھرپور رونق موجود ہو گی جس پر کیوی کرکٹر جمی نیشام بھی بہت خوش ہیں جنہوں نے پوری قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا فری نیوزی لینڈ مبارک ہو، بہترین حکمت عملی، عزم اور ٹیم ورک کی بدولت یہ مشن مکمل ہوا۔

مزید :

کھیل -