”ایکٹمرا انجکشن لائف سیونگ نہیں ہے کیونکہ ۔۔۔“ یاسمین راشد نے بڑا دعویٰ کر دیا

”ایکٹمرا انجکشن لائف سیونگ نہیں ہے کیونکہ ۔۔۔“ یاسمین راشد نے بڑا دعویٰ کر ...
”ایکٹمرا انجکشن لائف سیونگ نہیں ہے کیونکہ ۔۔۔“ یاسمین راشد نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کوروناکیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد صحتیاب بھی ہورہے ہیں۔وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ احتیاط ہی کورونا سے نجات کا واحد حل ہے۔ پہلے سے بیمار افرادپر کورونا جلد حملہ آور ہوتا ہے۔ بہت سارے ڈاکٹرز بھی کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ ایکٹمرا انجکشن لائف سیونگ نہیں ہے۔ ایکٹمرا انجکشن کا کچھ مریضوں پر اچھا اثرہوگا، کچھ پرنہیں ہو گا۔ ایکٹمرا انجکشن کے فوائد نظر آئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 105 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 172 ہو گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار 317 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 35 ہزار اٹھارہ مریض صحتیاب ہو گئے۔

مزید :

قومی -