”ٹی 20 ورلڈکپ اس ملک میں منتقل کر دیا جائے“ میگا ایونٹ کے رواں سال انعقاد کے امکانات روشن ہو گئے، کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری

”ٹی 20 ورلڈکپ اس ملک میں منتقل کر دیا جائے“ میگا ایونٹ کے رواں سال انعقاد کے ...
”ٹی 20 ورلڈکپ اس ملک میں منتقل کر دیا جائے“ میگا ایونٹ کے رواں سال انعقاد کے امکانات روشن ہو گئے، کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری

  

لااہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے موذی وباءکورونا سے پاک ہونے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ نیوزی لینڈ میں منتقل کرنے کیلئے مزید آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں تاہم آسٹریلیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی کے باعث سال کے آخر میں یہاں پر ہی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی امیدیں بھی نظر آنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی بدھ کو میٹنگ میں ٹی 20 ورلڈکپ کے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی تاہم ڈین جونز نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر آسٹریلیا میں حالات ساز گار نہیں تو ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد نیوزی لینڈ میں کیا جائے اور اب سرکاری طور پر عالمگیر وباءکورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے جانے کا اعلان کئے جانے کے بعد ایونٹ کی میزبانی کیلئے کیویز کا کیس بھی مضبوط ہوگیا جہاں ہفتے اور اتوار کے رگبی میچز بھی شیڈول کر دئیے گئے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں تماشائیوں کی سٹیڈیم آمد متوقع ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انتہائی محتاط نظر آنے والی آسٹریلین حکومت نے ملک میں سخت ترین اقدامات اٹھانے کے ساتھ سرحدیں بھی ستمبر کے وسط تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور پھر وقت گزرنے کیساتھ ساتھ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بھی میگا ایونٹ کی رواں سال میزبانی کے بجائے آئندہ سال جنوری تک انتظار کرنے کی باتیں شروع کر دیں تاہم گزشتہ چند روز سے آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آتی رہی اور اب معاملات کنٹرول میں نظر آ رہے ہیں جس کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ آئندہ سال تک ملتوی کرنے کے بجائے اسی برس نومبر، دسمبر میں کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

مزید :

کھیل -