سعودی عرب میں مزید کتنے ایئرپورٹس کھول دیئے گئے؟ خبرآگئی

سعودی عرب میں مزید کتنے ایئرپورٹس کھول دیئے گئے؟ خبرآگئی
سعودی عرب میں مزید کتنے ایئرپورٹس کھول دیئے گئے؟ خبرآگئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ہوائی اڈوں پر آپریشن کی بحالی کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کردیا گیا، دوسرے مرحلے کے تحت پانچ مزید ایئرپورٹس پر آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے مطابق مملکت کے اندر فضائی پروازوں کی بحالی کے منصوبے کے تحت مزید 5 ہوائی اڈوں پر سرگرمیاں کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ مذکورہ پانچ ہوائی اڈوں میں "بيشہ ، طائف ، ینبع ، حفر الباطن اور شرورہ" شامل ہیں۔

ایوی ایشن اتھارٹی نے اتوار 31 مئی 2020 سے مملکت کے اندرون فضائی پروازوں کا دوبارہ سے آغاز کر دیا تھا۔

اس موقع پر اتھارٹی نے واضح کیا تھا کہ اندرون ملک فضائی پروازوں پر پابندی کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد سعودی ہوائی اڈوں کے راستے مسافروں کا سفر محفوظ بنانا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو مکمل طور پر نافذ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسے وزارت صحت اور متعلقہ حکومتی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک فضائی پروازوں کا دوبارہ آغاز مرحلہ وار ہو گا۔ دو ہفتوں کے اندر تمام مقامات اس میں شامل ہو جائیں گے۔ 

مزید :

عرب دنیا -