کورونا وائرس کی وبا میں ہمیں اپنے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کا ساتھ نہیں چھوڑنا: خرم شاہد میو ایڈووکیٹ

کورونا وائرس کی وبا میں ہمیں اپنے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کا ساتھ نہیں چھوڑنا: ...
کورونا وائرس کی وبا میں ہمیں اپنے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کا ساتھ نہیں چھوڑنا: خرم شاہد میو ایڈووکیٹ

  

کراچی ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کراچی کے صدر و ڈپٹی جنرل سیکریٹری کراچی خرم شاہد میؤ ایڈووکیٹ کا ہیومن رأٹ ڈیفینڈر کونس آف پاکستان کے میڈیکل سینٹر کا وزیٹ جہاں سیلانی ویلفیئر کا تھلیسمیا کے بچوں کے لیے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ہیومن رأٹ ڈیفنڈر کونسل آف پاکستان کے چیرمین منظور حسین جنرل سیکرٹری سید اکبر شاہ بخاری ڈاریکٹر آپریشن سندھ ڈاکٹر کاشف مجید صدیقی اور ڈاریکٹر فیصل محمود بھی موجود تھے۔ ایڈووکیٹ خرم شاہد میو نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کی وبا میں اپنے ان بچوں کا نہیں بھلانا چاہیے جو تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں ہم سیلانی ویلفیئر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ان معصوموں کی ذندگی کے لیئے کوشاں ہیں اور ہیومن رائٹ ڈیفنڈر کونسل آف پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اس مشکل گھڑی میں سیلانی ویلفیئرکےساتھ کھڑی ہیں۔ تھلیسمیا کے بچوں کے لیئے منعقد بلڈ کیمپ میں ایڈووکیٹ خرم شاہد میو نے اپنا خون کا عطیہ پیش کیا۔ اور پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن اور کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام دیا۔

کہ مسلم لیگ (ق) خدمت پر یقین رکھتی ہے ہمیشہ عوامی خدمت کرتے رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ اور شہر کے ہر مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہیں جہاں تک ممکن ہوا عوامی مسائل کے حل کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -