”اگر اکتوبر، نومبر میں آئی پی ایل کروانی ہے تو ہمارے سٹیڈیم حاضر ہیں“ بھارت کو بڑی پیشکش ہو گئی مگر کس ملک کی جانب سے؟ جان کر پاکستانی حیران رہ جائیں

”اگر اکتوبر، نومبر میں آئی پی ایل کروانی ہے تو ہمارے سٹیڈیم حاضر ہیں“ بھارت ...
”اگر اکتوبر، نومبر میں آئی پی ایل کروانی ہے تو ہمارے سٹیڈیم حاضر ہیں“ بھارت کو بڑی پیشکش ہو گئی مگر کس ملک کی جانب سے؟ جان کر پاکستانی حیران رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امارات کرکٹ بورڈ نے اکتوبر، نومبر میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے انعقاد کی صورت میں اپنے سٹیڈیمز دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ہر صورت رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ ملتوی کروا کر اکتوبر، نومبر میں آئی پی ایل کے انعقاد کی پلاننگ رکھتا ہے اور بھارت میں حالات سازگار نہ ہوئے تو سری لنکا یا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہی میلہ سجانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے لیکن اب امارات کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں لیگ کے انعقاد کی پیشکش کر دی ہے۔

ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امارات کرکٹ بورڈ کے مشیر سبحان احمد نے کہاکہ یو اے ای میں 2014ءمیں ہونے والے آئی پی ایل کے مقابلے بھرپور توجہ کا مرکز بنے تھے، اگر اس بار بھی بی سی سی آئی اپنی لیگ کے میچز امارات میں کرانا چاہے تو ہمارے انٹرنیشنل معیار کے وینیوز دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں برصغیر سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، سٹیڈیمز میں رونقیں بھی کم محسوس نہیں ہوں گی، نومبر، دسمبر میں یو اے ای کا خوشگوار موسم بھی کرکٹ کیلئے سازگار ہوگا۔

مزید :

کھیل -