فحش ماڈلنگ کیلئے معروف ماڈل کی دبئی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی لیکن پولیس موقع پر پہنچی تو کیا حرکت کی؟ یقین کرنا مشکل

فحش ماڈلنگ کیلئے معروف ماڈل کی دبئی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی لیکن پولیس ...
فحش ماڈلنگ کیلئے معروف ماڈل کی دبئی میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی لیکن پولیس موقع پر پہنچی تو کیا حرکت کی؟ یقین کرنا مشکل

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک کینیڈین ماڈل نے فحش ماڈلنگ کے لیے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر ڈالی تاہم گرفتار ہوتے ہوتے بچ گئی، پولیس کی گاڑی دیکھتے ہی ایسی حرکت کردی کہ یقین کرنامشکل ہوجائے۔

میل آن لائن کے مطابق اس خوبرو ماڈل کا نام ڈورا روڈریگوئز ہے جو کورونا وائرس کی وباءپھیلنے سے چند دن قبل دبئی پہنچی تھی اور پھر لاک ڈاﺅن ہو جانے پر اپنے ہوٹل کے کمرے میں مقید ہو کر رہ گئی۔ اس نے 2ماہ اپنے ہوٹل روم میں ہی گزارے تاہم ایک بار لاک ڈاﺅن کے دوران وہ صحرا میں مختصر ترین لباس میں فوٹوشوٹ کرانے پہنچ گئی۔

دبئی میں لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد اب جا کراس فحش ماڈل نے یہ واقعہ لوگوں کو سنایا ہے۔ اس نے بتایا کہ ”میں جانتی تھی کہ میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر رہی ہوں اور مجھے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے لیکن میں لنگری (Lingerie)کی ماڈلنگ کے لیے صحرا میں چلی گئی۔ میں فوٹوشوٹ کروا رہی تھی کہ اسی دوران وہاں پولیس کی ایک گاڑی پہنچ گئی۔ میں نے جیسے ہی پولیس کو دیکھا، دوڑ کر اپنی گاڑی میں جا بیٹھی اور وہاں سے نکل گئی ۔ یوں میں گرفتار ہونے سے بال بال بچ گئی۔“ واضح رہے کہ ڈورا روڈریگوئز معروف فحش ماڈل ہے جس کی تصویر ’پلے بوائے‘ میگزین کے سرورق پر بھی شائع ہو چکی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -