ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا میں کون سا ٹورنامنٹ شروع ہونے جا رہا ہے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا میں کون سا ٹورنامنٹ شروع ہونے جا رہا ہے؟ زبردست ...
ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا میں کون سا ٹورنامنٹ شروع ہونے جا رہا ہے؟ زبردست خوشخبری آ گئی

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر وباءکورونا وائرس کے پھیلاؤمیں کمی کے بعد آئندہ ماہ سے آسٹریلیا میں ہاکی لیگ شروع ہورہی ہے جس میں 2 پاکستانی بھی ایکشن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں ڈسٹرکٹ کلب ہاکی لیگ کیلئے پنالٹی کارنر سپیشلسٹ علیم بلال کے ساتھ جونیئر کھلاڑی محسن کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔علیم بلال کا کہنا ہے کہ سڈنی میں ان دنوں انفرادی ٹریننگ میں مصروف ہوں۔ ہاکی لیگ مارچ میں کھیلی جانی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے اب جولائی میں اسے ری شیڈول کیا گیا ہے۔ 10 جولائی سے گلیب ڈسٹرکٹ کلب ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شیڈول ہے، پہلا میچ اٹھارہ جولائی کو ہوگا اور پریمیر لیگ 18 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

پنالٹی کارنر سپیشلسٹ نے کہا کہ ایف آئی ایچ کی جانب سے ورلڈ کپ میں ایشیاءکپ کی تین ٹیموں کو براہ راست رسائی دینا خوش آئند ہے۔ اس سے ایشیائی ٹیموں کے پاس آگے آنے کا شاندار موقع ہوگا اور خطے میں ہاکی کو بھی فروغ ملے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹاپ 3 میں جگہ بناسکتی ہے۔ ایشیا کپ میں بہترین تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے۔

مزید :

کھیل -