کورونا وبا سےفرنٹ لائن پر لڑنے والےڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے بڑی خوشخبری،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اہم ترین قدم اٹھا لیا 

کورونا وبا سےفرنٹ لائن پر لڑنے والےڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے بڑی ...
کورونا وبا سےفرنٹ لائن پر لڑنے والےڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے بڑی خوشخبری،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اہم ترین قدم اٹھا لیا 

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو مراعات دینے کے لیے سفارشات تیار کرلیں۔ڈاکٹرز سمیت دیگر شراکت داروں سے مشاورت کے بعد مراعاتی پیکیج کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا جس میں قلیل المدتی قومی انسداد کورونا ایکشن پلان، جون، جولائی کے لیے اضافی ضروریات کا جائزہ اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کے لیے مراعاتی پیکیج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کیلئے 102 ٹیسٹنگ لیبارٹریز فعال ہیں۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بلوچستان میں ایس او پیز کی 691 خلاف ورزی پر 250 دکانیں اور 90 گاڑیوں کو بند، جرمانہ اور تنبیہ کی گئی۔ پنجاب بھر 2 ہزار 865 خلاف ورزیوں پر 769 دکانیں، 8 انڈسٹریز، 776 گاڑیاں بند، جرمانے کیے گئے۔خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 7 ہزار 351 خلاف ورزیوں پر 302 دکانیں، 221 گاڑیوں کو بند جبکہ انفرادی طور پر 1 ہزار 933 افراد کو جرمانے کیے گئے۔ اسلام آباد میں 101 خلاف ورزیوں پر 13 ہوٹل، 24 دکانیں، 2 صنعتوں اور 36 گاڑیاں کو بند اور جرمانے کیے گئے۔ آزاد کشمیر میں ایس او پیز کی 422 خلاف ورزیوں پر 112 دکانوں اور 85 گاڑیوں کو بند کر کے جرمانے کیے گئے۔

مزید :

کورونا وائرس -