شہباز شریف نے نیب کے دفتر میں کرپشن تسلیم کرلی ،اینکر پرسن عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

شہباز شریف نے نیب کے دفتر میں کرپشن تسلیم کرلی ،اینکر پرسن عمران خان کا تہلکہ ...
شہباز شریف نے نیب کے دفتر میں کرپشن تسلیم کرلی ،اینکر پرسن عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکرپرسن عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ شہبازشریف نے آج نیب کے دفتر میں تسلیم کیا ہے کہ کرپشن ہوئی ہے۔میرا اس کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ میرے بیٹوں اور میرے دامادوں نے کی ہے۔ شہباز شریف نے اپنی فیملی سے یہ کہہ کر لاتعلقی اختیار کرلی ہے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں لیکن یہ کرپشن ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پیشیوں میں نیب نے سوال کیا کہ ہم آپکے بچوں اور داماد سے سوال کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ، مجھے وہ سوالات دیں، میں جاوں گا اور انکے جوابات لیکر آوں گا۔ آج جب نیب نے پوچھا کہ وہ جواب کدھر ہے تو شہبازشریف نے کہا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر جواب لینا ہیں تو ان سے لیں، مجھ سے مت پوچھیں۔
اینکر عمران ریاض نے مزید کہا کہ اسکے بعد نیب نے شہباز شریف کے سامنے کچھ ٹرانزیکشن رکھیں جو شہباز شریف کے اکاونٹ میں غلطی سے ہوگئیں تھیں، یہ دیکھ کر شہبازشریف کو پسینہ بھی آگیا تھا جب نیب نے پوچھا کہ یہ آپکے پرسنل اکاونٹ میں ٹی ٹیاں ہوئی ہیں۔

مزید :

قومی -