اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کب ہو گا اور محکمہ صحت کے لئے کتنے ارب کی ضمنی گرانٹ منظور ہونے کا امکا ن ہے؟تفصیلات جانئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کب ہو گا اور محکمہ صحت کے لئے کتنے ارب کی ضمنی ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کب ہو گا اور محکمہ صحت کے لئے کتنے ارب کی ضمنی گرانٹ منظور ہونے کا امکا ن ہے؟تفصیلات جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس(کل) بدھ کو ہوگا،جس میں وزارت صحت کےلیے7ارب24کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری کاامکان ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس(کل)بدھ کوہوگا،جس میں 12نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائیگا جبکہ وزارت صحت کیلیے7ارب24کروڑکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کو3ارب82کروڑکے اضافی فنڈاورقومی احتساب بیوروکے قانونی معاملات کے لئے فنڈز کی منظوری دی جائیگی جبکہ ہیلتھ کیئرورکرزکے لیے ایک اضافی تنخواہ بطور رسک الاؤنس دیے جانے کا امکان ہے۔ای سی سی اجلاس میں اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات اہلکاروں کے لیے الاؤنس کی منظوری کابھی امکان ہے، الاؤنس کی مد میں 16کروڑ81لاکھ کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلیے یوریا کی طلب پررپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ 2019- 20 میں گندم خریداری کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے بنیادی نکات کاجائزہ لیاجائے گا اور بنگلادیش میں نیشنل بینک کے کیپیٹل میں اضافے کیلیے10.9ملین امریکی ڈالر کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -