کورونا وائرس کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے کی جانب پہلا قدم، انگلش سرزمین سے خوشخبری آ گئی

کورونا وائرس کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے کی جانب پہلا قدم، انگلش سرزمین ...
کورونا وائرس کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے کی جانب پہلا قدم، انگلش سرزمین سے خوشخبری آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر وباءکورونا وائرس کے بعد کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کا آغاز ہو گیا ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے مانچسٹر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے وقت مہمان کھلاڑیوں نے ماسک پہن رکھے تھے جبکہ ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور تمام حکومتی گائیڈ لاائنز کو یقینی بناکر کھلاڑیوں کو ہوٹل پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا جبکہ اگلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں اگست سے ستمبر تک تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -