”چینی چوروں کو گرفتار کر کے سزا دی ہوتی تو۔۔۔“ پیٹرول بحران پر عابد شیر علی بھی میدان میں آ گئے

”چینی چوروں کو گرفتار کر کے سزا دی ہوتی تو۔۔۔“ پیٹرول بحران پر عابد شیر علی ...
”چینی چوروں کو گرفتار کر کے سزا دی ہوتی تو۔۔۔“ پیٹرول بحران پر عابد شیر علی بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر چینی چوروں کو گرفتار کر کے سزا دی ہوتی تو آج ملک میں پیٹرول کا بحران نہ پیدا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”چینی چوروں کو اگر گرفتار کر کے سزا دی ہوتی تو آج ملک میں پیٹرول وافر ہونے کے باوجود پیٹرول کا بحران پیدا نہ ہوتا، چور نااہل وزیراعظم خان جب مافیاز کی سرپرستی کرے گا تو ادویات، پیٹرول، آٹا، بجلی اور چینی سمیت کھربوں روپے کے سکینڈلز آتے رہے ہیں اور عوام ایسے ہی رلتے رہیں گے۔“

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور شہری دربدر پھرنے پر مجبور ہیں جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کابینہ کا اجلاس بھی ہوا جس میں انہوں نے بحران کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومی -