سینیٹر رحمان ملک نےامریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

سینیٹر رحمان ملک نےامریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم ...
سینیٹر رحمان ملک نےامریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو پچاس ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بجھو اتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خاتون کو اسکے جھوٹ کے پلندے کیساتھ انصاف کے کٹہرے میں لاؤنگا،سینیٹر رحمان ملک کے وکلاء نے امریکی خاتون سنتیھیا رچی کو نوٹس بذریعہ کورئیر بھیجوایا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا امریکی خاتون سنتھیا رچی کو پچاس ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بذریعہ کورئیر بھیجوا دیا ہے،

دوسرا نوٹس سنتیھا رچی کونجی ٹی وی چینلز پر انٹرویوز میں سینیٹر رحمان ملک کیخلاف ریپ کے بیہودہ و من گھڑت الزامات لگانے پر جاری کیا گیا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے اپنے قانونی نوٹس میں سنتھیا رچی کے لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیکر سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی نے نجی ٹی وی کے پروگراموں میں میری غیر موجودگی میں نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگائے،نجی ٹی وی پروگراموں میں امریکی خاتون نے من گھڑت، بےبنیاد اور نازیبا الزامات لگا کر میری ساکھ  کو مجروح کیا ۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ  امریکی خاتون سنتھیا رچی کے بیہودہ، من گھڑت اور بےبنیاد الزامات کے جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں،عدالت کے ذریعے انصاف لینا چاہتا ہوں جسکے لئے میرے وکلاء نے نوٹس جاری کئے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے نجی ٹی وی چینلز سے کہا ہے کہ وہ ان کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے الزامات پر مشتمل انٹرویوز نہ چلائیں کیونکہ ویسے بھی  سپریم کورٹ کے احکامات اور پیمرا قوانین کے تحت الزامات ثابت ہونے سے پہلے میڈیا ٹرائل ایک جرم ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 

امریکی خاتون کو اسکے جھوٹ کے پلندے کیساتھ انصاف کے کٹہرے میں لاؤنگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -