سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کتنے افراد کورونا کا شکار ہو گئے ؟افسوسناک خبر آگئی

سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کتنے افراد کورونا کا شکار ہو گئے ...
سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کتنے افراد کورونا کا شکار ہو گئے ؟افسوسناک خبر آگئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے منگل کے روز گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 3288 نئے کیسوں اور 37 اموات کی اطلاع دی ہے۔سعودی وزارتِ صحت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 108571 ہوگئی ہے۔اس مہلک وَبا کا شکار ہونے والے 783 افراد وفات پاچکے ہیں۔وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبد العالی نے بتایا ہے کہ گذشتہ قریباً ایک ہفتے کے رجحان کے مطابق آج بھی دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں اور ان کی تعداد 1099 ہے۔

ساحلی شہر جدہ میں 447 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے جدہ میں کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ہفتے سے دوبارہ کرفیو نافذ کردیا ہے۔باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق کووِڈ-19 کے مرض میں مبتلا مزید 1815 افراد تن درست ہوگئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 76339 ہوگئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -