دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ ہو گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا

دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ ہو گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا
دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ ہو گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ کردیا جس میں دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حصہ لینا تھا جبکہ اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے، پی سی بی جولائی کے اوائل میں ٹیم کی روانگی پر انگلینڈ بورڈ سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بتادیا ہے کہ موجودہ حالات میں گراؤنڈ میں ٹریننگ نہیں کریں، کھلاڑی سماجی فاصلوں اور پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ ریڈ اوروائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کرجانے کا منصوبہ ہے، 25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے۔ پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ مزید بات چیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا، کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کا آپشن موجود ہو گا جبکہ پی سی بی نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فیملی کے ہمراہ انشورنس یقینی بنائے گا۔

مزید :

کھیل -