خیبرپختونخوا میں ایک دن کے دوران کتنے کورونا ٹیسٹ ہوسکیں گے؟کےپی کے سے حوصلہ افزا خبر آ گئی

خیبرپختونخوا میں ایک دن کے دوران کتنے کورونا ٹیسٹ ہوسکیں گے؟کےپی کے سے حوصلہ ...
خیبرپختونخوا میں ایک دن کے دوران کتنے کورونا ٹیسٹ ہوسکیں گے؟کےپی کے سے حوصلہ افزا خبر آ گئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے اس امر کا اعلان کیا ہے کہ صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار سے زائد کورونا تشخیصی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے،لوگ مفت کورونا ٹیسٹ کے لیے 1700 پر کال کریں، محکمہ صحت کی ٹیم آپ کے گھر پر آ کر نمونے حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت  تیمور سیلم خان جھگڑا نے  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں خیبرپختونخوا کی لیبارٹریوں کی محنت کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے سرعت کے ساتھ بتدریج اپنی استعداد میں اضافہ کیا اور آج صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار ٹیسٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کو اس وقت کورونا ٹیسٹنگ کے لیے 15 لیبارٹریوں کی معاونت حاصل ہے جس میں سرِ فہرست پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی ہے جہاں 12 سو سے زائد ٹیسٹ روزانہ ہو رہے ہیں۔ ان لیبارٹریوں میں این آئی ایچ اسلام آباد کے علاوہ نجی شعبوں کی لیبارٹریا ں بھی شامل ہیں۔

تیمور سلیم  جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں اب تک 84407 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ان ٹیسٹوں  میں سے 16.5 فیصد مثبت آئے جبکہ آج صوبے میں 2924 کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں مزید اضافہ کریں گے،مزید لیبارٹریوں کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور کئی ایک پر کام مکمل بھی ہو چکا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1700 پر کال کریں، محکمہ صحت کی ٹیم آپ کے گھر آ کر نمونے حاصل کرے گی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -