وہ ملک جہاں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو معطل کردیا

وہ ملک جہاں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو ...
وہ ملک جہاں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو معطل کردیا

  

ریوان(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر آرمی چیف ،پولیس چیف اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کو معطل کردیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان تب سامنے آیا جب مقامی اخبار نے خبر شائع کی تھی کہ آرٹیک ڈیوٹیان نے اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیاجبکہ ملک میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی تھی ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر اپنے ایک مراسلے میں آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف آرٹیک ڈیوٹیان، پولیس چیف آرمن سارگ سیئن اور نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ ایڈورڈ مارٹیرو سیئن کی معطلی کا اعلان کیا۔آرمی چیف آرٹیک ڈیوٹیان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی شادی کی سادہ تقریب گھر ہی میں رکھی گئی تھی جس میں دیگر عہدیدار بھی شریک تھے تاہم تقریب میں کسی پابندی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ گھر میں رکھی گئی تقریب نجی معاملہ ہوتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -