ایس اوپیز کی خلاف ورزی،سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بارے بڑے فیصلے پر غور شروع کر دیا

ایس اوپیز کی خلاف ورزی،سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بارے بڑے فیصلے پر غور ...
ایس اوپیز کی خلاف ورزی،سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بارے بڑے فیصلے پر غور شروع کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے حوالے سے بہت شکایات ہمیں مل رہی ہیں،انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ 15جون کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سیداویس قادر شاہ نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پرمٹ اور لائسنس منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفارشات ارسال کردی ہے۔غیر قانونی بس اڈوں سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی شکایات موصول ہورہی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پولیس نگرانی میں غیر قانونی طو پر بسیں چلائی جا رہی ہیں۔اویس قادرشاہ نے کہا ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ سے بالکل تعاون نہیں کررہی،ٹریفک پولیس کے حوالے سے بہت شکایات ہمیں مل رہی ہیں،انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق فیصلہ15جون کے بعد ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں،ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کا سوچیں گے، ٹریفک پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تعاون نہیں کر رہی،بین الصوبائی اور انٹر ڈسڑکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -