جن لوگوں کو کورونا کی علامت ظاہر نہیں ہوتی کیا ان سے بھی وائرس پھیلتا ہے ؟عالمی ادارہ صحت اپنے بیان سے پھر گیا ،لوگ الجھن میں پڑ گئے

جن لوگوں کو کورونا کی علامت ظاہر نہیں ہوتی کیا ان سے بھی وائرس پھیلتا ہے ...
جن لوگوں کو کورونا کی علامت ظاہر نہیں ہوتی کیا ان سے بھی وائرس پھیلتا ہے ؟عالمی ادارہ صحت اپنے بیان سے پھر گیا ،لوگ الجھن میں پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارصحت کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق اپنی بات سے پھر گیا ۔ڈبلیو ایچ او میں ٹاپ ایکسپرٹ ڈاکٹر ماریہ وان کیرکوو نے بیان دیا تھا کہ جن افراد کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں ان سے وائرس کے پھیلنے کا امکان کم ہے ۔اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات دو یا تین سٹڈیز پر انحصار کرتی ہے اور یہ کہنا غلط فہمی ہو گا کہ بغیر علامتوں والے شخص سے کورونا وائرس کم پھیلتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میں نے اس وقت کی جب میں ایک سوال کا جواب دے رہی تھی ،میں ڈبلیو ایچ او کی پالیسی بیان نہیں کر رہی تھی ۔ڈاکٹر ماریہ کی جانب سے اس بیان کے بعد دنیا بھر کے سائنسدانوں نے عالمی ادارہ صحت کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماریہ وان کا بیان سائنسی ریسرچ کی عکاسی نہیں کرتا ۔
اس سے قبل ڈاکٹر ماریہ کا کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن میں کورونا وائرس کی علامات ابھی ظاہر نہیں ہوئیں ان سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے وہ مریض جن میں ابھی سنگین علامتیں ظاہر نہیں ہوئیں ان سے صحتمند افراد کو کورونا وائرس نہیں لگ سکتا۔

مزید :

قومی -