حکومت نے الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت نے الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا
حکومت نے الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ500 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم ممالک کو انتہا پسندی کا طعنہ دینے والے اپنے اندر جھانکیں، مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا سرایت کر گیا۔ مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا تدارک کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان  واحد لیڈر ہیں جو اسلامو فوبیا پر بات کر رہے ہیں، پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں ہے، ن لیگ نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر دی، ن لیگ نے پٹیشن دائر کر دی ہے، ن لیگ کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے پر پیپلزپارٹی کے مؤقف کا انتظار ہے۔

مزید :

قومی -