ایف بی آر کا شوگر مافیا کے خلاف بڑا ایکشن ،5 شوگر بروکرز پر 4ارب سے زائد کا ٹیکس عائد کردیا

ایف بی آر کا شوگر مافیا کے خلاف بڑا ایکشن ،5 شوگر بروکرز پر 4ارب سے زائد کا ...
ایف بی آر کا شوگر مافیا کے خلاف بڑا ایکشن ،5 شوگر بروکرز پر 4ارب سے زائد کا ٹیکس عائد کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  خفیہ بنک اکاونٹس کے ذریعے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کرنے پر  پانچ شوگر بروکرز پر چار ارب سے  کاٹیکس عائد کر دیا ہے۔

ایف بی آر نے اکبری منڈی اور بابر مارکیٹ کے 5 شوگر بروکرز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ شوگر بروکر شہزاد فیصل کی سال 2019 کی ٹرانزیکشنز کا سراغ لگا کر 2 ارب روپےم شوگر بروکر ماجد ملک پرسال 2019  اور سال 2017میں اربوں روپے کی خفیہ ٹرانزیکشن کرنے پر ایک ارب66 کروڑ،  شوگر بروکر عدیل عامر پر 22 کروڑ 50 لاکھ ، شوگر بروکر عمر فاروق پر 22 کروڑ 80 لاکھ جبکہ شوگر بروکر محمد اسلم پر سال 2018 کی مد میں 15 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد ک کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -