ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 اگر نوکری وغیرہ کی فکر ہے تو اس کو ذہن سے نکال دیں۔ جو ہونا تھا ہو چکا ان شاءاللہ اب جو ہوگا وہ اچھا ہی ہوگا اور دن بدن بہتری کی جانب بڑھیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 حالات جس قدر بھی خراب کیوں نہ ہوں زائچہ بحکم اللہ بتا رہا ہے کہ اب مزید کوئی نقصان یا کسی بھی چیز کا خطرہ نہیں ہے۔ آپ بالکل بے فکر ہو جائیں اچھی خبر کا انتظار کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جو لوگ ماضی میں روزگار میں نقصان اٹھا چکے ہیں ان کے لئے اب اچھی خبریں ہیں زحل زائچے میں سے نکل گیا ہے اب صورتحال بدلے گی اور ان شاءاللہ بہت جلد بدل جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 مالی طور پر کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے اب آپ کا ایک بڑا رکا ہوا کام بھی چل پڑنے کی امید ہے اور آپ کی نوکری کا سلسلہ بھی غیر متوقع انداز سے بہتر ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 گھر والوں کی جانب سے جو ٹینشن چل رہی ہے وہ اب بڑی تیزی سے ختم ہونے کی امید ہے اور آج کچھ باتیں ایسی سامنے بھی آئیں گی جو اپٓ کے لئے خوشگوار ہوں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جو خبر ملے اس کو ابھی کسی کے ساتھ مت کریں جب کام مکمل ہو جائے تو تب ہی ذکر کریں اور یقیناً وہ خبر مستقبل کے حوالے سے بے حد اہم ہو سکتی ہے خوشگوار ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج بعد دوپہر ستاروں کی چال بدلنا شروع ہو گی اور آپ کا ستارہ مشکل سے نکل جائے گا اور شام تک کافی حد تک پوزیشن آپ میں ہو جائے گی اچھا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 بند راستے اب ایک ایک کر کے کھل جائیں گے آپ ان شاءاللہ آہستہ آہستہ کر کے مشکلات سے نکل جائیں گے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہو گی مل جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپن ے خود کو کافی حد تک بدلا ہے تو قسمت بھی اسی طرح مہربان ہو گی اور آپ کو آج ہی اندازہ ہو جائے گا کہ آنے والے دنوں مںی آپ کے لئے سب اچھا ہی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 وقت تیزی سے بدل رہا ہے اور آپ کے حق میں ہو رہا ہے جو لوگ بندش وغیرہ میں مبتلا تھے اب وہ خود کو آزاد محسوس کریں گے اندرون خانہ بھی بہتری آ رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 اب بھی دل لگی جیسے معاملات کی طرف توجہ جا رہی ہے۔ جو آپ کے لئے بے حد خطرناک ہو سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ واپسی کا راستہ اختایار کر لیں اور روزگار آپ کی خاص توجہ مانگ رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آج سے کچھ بہتری کی جانب جانا شروع ہو جائیں گے آپ کے لئے اب کوئی نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔ مگر گھریلو ماحول میں کسی شخص کی وجہ سے کشیدگی ہو رہی ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -