ابوظہبی میں میدان لگ گیا: قلندرزاور یونا ئیٹڈ میں آج جوڑ پڑیگا 

ابوظہبی میں میدان لگ گیا: قلندرزاور یونا ئیٹڈ میں آج جوڑ پڑیگا 

  

 ابو ظہبی(نیٹ نیوز) ایس ایل میچز کا آج نوجون سے آغاز ہو گا، ابوظہبی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، زندہ دلان کی ٹیم کے کپتان نے ایونٹ میں فاتحانہ انٹری ڈالنے کا عزم ظاہر کر دیا۔طویل انتطار کے بعد کرکٹ کی بہار آنے کا وقت آن پہنچا، کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی بے قرار ہو گئے، شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ میلہ، پی ایس ایل میچز کا انتظار ختم، چھکے چوکوں کی بہار شروع ہونے کو ہے۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آمنا سامنا رات 9 بجے ہو گا۔ میدان بغیر تماشائیوں کے سجے گا، تیاریاں مکمل، پلان بھی فائنل ہو گئے۔دو بار کی چیمپئن اسلا م آباد یونائیٹڈ کو نفسیاتی برتری حاصل ہے، آخری پانچ میچز میں فتح سے مورال بھی ہائی ہے۔ کپتان شاداب خان کو حسن علی پر مان ہے تو الیکس ہیلز بھی ٹیم کی جان ہوں گے۔لاہور قلندرز دوبارہ انٹری کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، کپتان سہیل اختر بھی پرجوش ہیں۔ فخر زمان ٹیم کا فخر ہیں تو محمد حفیظ بھی جادوئی پرفارمنس دینے کے منتظر ہیں۔ شاہین آفریدی تیکھی بولنگ کرائیں گے، راشد خان تگنی کا ناچ نچائیں گے۔دس جون کو دو میچ شیڈول ہیں، کراچی کنگز کا ملتان سلطانز سے ٹاکرا ہوگا اور لاہور قلندرز کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -