قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ ہوگا

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا، نئے سینٹرل کانٹریکٹ کے لیے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو، ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور چیف سلیکٹر کے درمیان مشاورت جاری ہے،نئے سیں ٹرل کانٹریکٹ کے لیے چند کھلاڑیوں پربات چیت ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کانٹریکٹ میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے، ترقی و تنزلی کے ساتھ کئی کرکٹرز کو کانٹریکٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کانٹریکٹ کی فہرست میں واپس آئیں گے، حسن علی اورفہیم اشرف کو ”بی“ کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔