پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارتی کھلاڑی کاریکارڈ توڑدیا

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارتی کھلاڑی کاریکارڈ توڑدیا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)13سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کے کھلاڑی امان چھتریا کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ نعمان محسود نے بھارت کیامان چھتریا کا کِپ اپسکا عالمی ریکارڈ  اپنے نام کرلیا ہے۔بھارتی کھلاڑی امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 جبکہ پاکستان کے نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کِپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نیای میل کے ذریعہ کی ہے۔نعمان محسود نے کہا کہ انڈیا کا عالمی ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کررہا ہوں پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -