فٹبال ٹورنامنٹ سیگ فٹبال ٹیم نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایس اے گروپ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا فٹبال ٹورنامنٹ سیگ فٹبال ٹیم نے جیت لیا،ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی شیر افضل ملک تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سیگ فٹبال ٹیم اور سیگ مشترکہ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں سیگ فٹبال ٹیم نے صفر کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سیگ فٹبال کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایس اے گروپ کے چیئرمین سہیل افضل ملک اور شعیب افضل ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی فٹبال کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔