کھیلوں کا فروغ‘ریڈ بل اور پشاور زلمی کے مابین معاہدہ

کھیلوں کا فروغ‘ریڈ بل اور پشاور زلمی کے مابین معاہدہ

  

کراچی (پ ر)ریڈ بل پاکستان اور پشاور زلمی نے آفیشل ”ٹیلنٹ پارٹنر“ کے طور پر ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے شراکت داری کی ہے جس کے تحت ریڈ بل پاکستان اور پشاور زلمی مختلف کھیلوں اور قومی سطح کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ریڈ بل کیمپس کرکٹ کا 10 واں ایڈیشن پشاور زلمی کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے کھلاڑیوں کو زلمی کیمپ میں بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ٹرائل حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ریڈ بل پاکستان یونیورسٹی کرکٹ ٹیموں، ریڈ بل کیمپس کرکٹ کے لئے اپنے سالانہ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے حوالے سے مشہور ہے، اس نے گزشتہ نو سالوں کے دوران بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ ٹیموں کی تعداد 2012ء میں 22 ٹیموں سے بڑھ کر 2019ء میں 110 ہو گئی ہے۔ یہ پاکستان بھر سے حتیٰ کہ دور دراز علاقوں سے کھلاڑیوں کو مواقع اور انہیں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ماحول فراہم کر رہا ہے۔ پشاور زلمی پاکستان میں کھیلوں کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور اس کی مالیت 40 ملین ڈالر سے زائد ہے۔ یہ ملک کی ایک کامیاب اور فعال کھیلوں کی تنظیم ہے جس نے کرکٹ کے منظر نامہ پر غلبہ حاصل کر رکھا ہے جبکہ اس نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے متعدد باصلاحیت کھلاڑی تیار کئے ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور زلمی اور ریڈ بل کے مابین معاہدے پر دستخطوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں نوجوانوں ٹیلنٹ کو تلاش اور اسے فروغ دینے کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ ہم نوجوان نسل کو بہترین مواقع کی فراہمی کے لئے ریڈ بل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ پشاور زلمی کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان آفندی نے کہا کہ ریڈ بل کھیلوں میں ایک عالمی لیڈر ہے۔

اور پشاور زلمی میں ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم اپنے شائقین کو کرکٹ، فٹ بال، ای سپورٹس جیسے مختلف کھیلوں میں بہترین تجربہ فراہم کریں۔ 

 اس شراکت داری کا آغاز ”That One Inning“ نامی اینی میٹڈ ویڈیو سیریز سے ہوا جو ریڈ بل پاکستان اور پشاور زلمی کے تعاون سے تیار کی گئی۔ اس میں شعیب ملک اور امام الحق جیسے پاکستان کے کرکٹ اسٹارز نے ٹیم کے لئے اپنی سب سے بہترین اننگز کی یادیں شیئر کی ہیں۔ 

 پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک پر بنائی گئی ”That One Inning“ کی پہلی قسط ریڈ بل پاکستان اور پشاور زلمی کے پلیٹ فارمز پر جاری کر دی گئی ہے۔ 

اختتام

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -