شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات 27 جون کو ہونگے

شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات 27 جون کو ہونگے

  

اسلام آباد(اے پی پی)شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات 27 جون  کو اسلام آباد میں ہونگے۔گذشتہ روز شطرنج فیڈریشن آف پاکستان  کے نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ  شطرنج فیڈریشن آف پاکستان  کے انتخابات میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ، ہائر ایجوکیشن)ایچ ای سی(اورپاکستان انٹرنیشل ائیر لائنز)پی آئی اے(کے علاوہ  خیبر پختونخوا، پنجاب،  بلوچستان، سندھ،اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کے  امیدوار  حصہ لیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -