کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ریفریز کورسز منعقد کروانے کا اعلان

کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ریفریز کورسز منعقد کروانے کا اعلان

  

  

اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان سٹوڈنٹ اولمپکس ایسوسی ایشن  نے مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ریفریز کورسز منعقد کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔  پاکستان سٹوڈنٹ اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق یہ کورسز آئندہ ماہ 7 سے 10جولائی میں ناران میں منعقد ہونگے، جن میں تھروبال، روپ سکیپنگ، روک بال اور آرچری  کے کورسزشامل ہیں۔ کورسز میں ملک بھر سے سکول ٹیچرز، کھلاڑی، کوچز اور ریفریز شرکت کرسکتے ہیں۔ کورسز میں شرکت کی خواہش رکھنے والوں کے لئے رجسٹریشن 10 جون سے آن لائن شروع ہوگی۔ کورسز کے اختتام پر کورسز کے شرکا میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -