پشاور،ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ سست روی کاشکار

پشاور،ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ سست روی کاشکار

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پشاور میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا، تین بارڈیڈ لائن دینے کے باوجود منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکا۔ حکام کہتے ہیں کورونا کے باعث تعمیراتی کام روکنا پڑا۔پشاورمیں بین الاقوامی طرز پر تعمیر کیا جانیوالا ارباب نیازکرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا، مں صوبے کی تکمیل کیلیے تاریخ پہ تاریخ کا سلسلہ چل پڑا۔پشاورمیں بین الاقوامی کرکٹ کے متعدد میچز کی نمائندگی کرنے والے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کی ابتدائی لاگت ایک ارب چالیس کروڑ روپے تھی، منصوبہ رواں سال جنوری میں مکمل کیا جانا تھا لیکن مقررہ وقت میں تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا

، شہری کہتے ہیں حکومت منصوبے پر جلد کام مکمل کرے۔

۔اسٹیڈیم جہاں مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوا وہیں اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا جو ایک ارب 96 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، ڈی جی سپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم پر تعمیراتی کام کورونا وباء  کے باعث روکنا پڑا، منصوبہ رواں سال نومبر تک مکمل ہوجائیگا۔

اسٹیڈیم کی بین الاقوامی طرزپرتعمیر کے بعد 26 ہزار تک تماشائیوں کی گنجائش ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -