قومی کھیل ہاکی کی ترقی اولین ترجیح ہے، آصف باجوہ

قومی کھیل ہاکی کی ترقی اولین ترجیح ہے، آصف باجوہ

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں کھیل کو فروغ دینے کے لئے ذمہ داری پوری کررہے ہیں ہاکی ایونٹس کا انعقاد اس کا ثبوت ہے امید ہے کہ جلد ہی ہم کھویا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں فیڈریشنز نے بات چیت جاری ہے جبکہ انہوں نے مینز ایشین ہاکی ایونٹ کے ملتوی ہونے پر کہا کہ کھلاڑی اس اہم ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے کورونا کے باعث اس کو ملتوی کیا گیا امید ہے کہ اس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا اور اسی سال اس کا انعقاد ہوگا مزید کہا کہ انٹر ڈویژن ہاکی چیمپن شپ کے انعقاد سے ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا اور کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو اس ایونٹ کے ذریعہ آگے بڑھنے کا بھرپور موقع ملے گا مستقبل میں بھی اس طرز کے مزیدایونٹس کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔

مستقبل میں پاکستان ہاکی ترقی کرے گی جس کے لئے بھرپور اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -